NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > TE شکل کے افعال + MO II DESU KA (سبق 14)

گُر کی باتیں

TE شکل کے افعال + MO II DESU KA (سبق 14)

اگر فعل کی TE شکل اور MO IIDESU کو اکٹھے کہا جائے تو اس کا مطلب ہے اجازت دے دی گئی ہے۔ یعنی فعل میں ظاہر کیے جانے والے کام کی اجازت ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی سے کہنا چاہتے ہیں کہ ’’آپ کھا سکتے ہیں،‘‘ یا ’’ آپ کو کھانے کی اجازت ہے‘‘ تو آپ فعل کی TE شکل استعمال کرتے ہیں۔ TABEMASU(کھانا) کی TE شکل ہے TABETE اوراس کے ساتھ کہتے ہیں TABETE MO II DESU ۔ لہذا آپ اجازت دینے کے لیے TABETE MO II DESU کہتے ہیں۔
اور اگر آپ خود اجازت مانگ رہے ہوں تو آپ ایسے فقرے کے اختتام پر KA لگاتے ہیں اور اسے اٹھان کے ساتھ کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ سامنے پڑے ہوئے بسکٹ کھا سکتے ہیں تو آپ TABETE MO II DESUکے بعد KA لگاتے ہیں اور کہتے ہیں TABETE MO II DESU KA (کیا میں یہ (بسکٹ) کھا سکتا ہوں؟)
اگر دوسرا شخص آپ کو اجازت دیتا ہے تو وہ کہے گا، DÔZO یعنی لیجیے۔ اگر آپ کو فعل TABERU کی TE شکل کا علم نہ ہو، تب بھی آپ جو چیز کھانا چاہتے ہیں اس کی جانب اشارہ کرکے کہہ سکتے ہیں۔ IIDESU KA (کیامیں لے سکتا ہوں؟) تو پھر بھی لوگ سمجھ جائیں گے کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔ یہ آسان ہے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے