NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > افعال کی لغوی شکل (سبق 11)

گُر کی باتیں

افعال کی لغوی شکل (سبق 11)

جاپانی لغات میں فعل کو اس طرح لکھا جاتا ہے۔ اگر آپ یہ شکل استعمال کرتے ہیں تو آپ کا انداز زیادہ غیر رسمی ہوتا ہے۔

MASU شکل کے افعال کو لغوی شکل میں تبدیل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ پہلا طریقہ یہ ہے کہ اگر MASU سے بالکل پہلے واول E ہو تو آپ MASU کو ہٹا کر فعل کے ساتھ RU کا اضافہ کر دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر TABEMASU (کھانا)، TABERU بن جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، اگلا طریقہ یہ ہے کہ اگر MASU سے بالکل پہلے واول I ہے۔ تو اس میں تبدیلی کے دو طریقے ہیں۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ MASU, ہٹا کر RU لگا دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ORIMASU یعنی ’’اترنا‘‘ تبدیل ہو کر ORIRU بن جاتا ہے۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ MASU کو ہٹا کر اس سے پہلے والے واول I کو تبدیل کر کے واول U لگا دیتے ہیں۔ لہذا IKIMASU یعنی ’’جانا‘‘ میں آپ KI کو KU میں تبدیل کر کے IKU بنا لیتے ہیں۔

دو خلافِ معمول فعل ہیں جو ان طریقوں سے تبدیل نہیں ہوتے۔ یہ KIMASU (آنا) اورSHIMASU (کرنا) ہیں۔ KIMASU، KURU بن جاتا ہے اور SHIMASU، SURU بن جاتا ہے۔ یہ صرف دو ہیں لیکن بہت عام ہیں۔ اس لیے براہِ مہربانی انہیں اچھی طرح یاد کیجیے۔ نمونے سیکھنے کے لیے براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے