NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > ہم انّا کے ساتھ مل کر سیکھ رہے ہیں!

ہم انّا کے ساتھ مل کر سیکھ رہے ہیں!

براہِ مہربانی ایک تصویر بھیجیے جس سے واضح ہو کہ آپ کیسے جاپانی زبان کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور خصوصی کیلنڈر ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

براہِ مہربانی ایک تصویر بھیجیے جس سے واضح ہو کہ آپ این ایچ کے ورلڈ ریڈیو جاپان کے پروگرام "آئیے جاپانی بولیں" کو استعمال کرتے ہوئے کیسے جاپانی زبان سیکھ رہے ہیں۔

  • ہم چاہیں گے کہ "آئیے جاپانی بولیں" کے سامعین اپنے تعلیمی سیشن کی ایک تصویر ارسال کریں۔ براہِ مہربانی ایک ایسی تصویر کھینچیے جس سے واضح ہو کہ آپ پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے کیسے جاپانی زبان سیکھ رہے ہیں۔ ہمارا ارادہ ہے کہ موصول شدہ تصاویر کو ویب سائٹ کی زینت بنائیں۔
  • تصاویر بھیجنے والے تمام افراد خاکوں سے مزین "آئیے جاپانی بولیں" کے سال 2017 کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے کیلنڈر وال پیپرز کا ایک سیٹ مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے اہل ہوں گے۔
  • جب آپ ہمیں اپنی تصویر بھیجیں تو براہِ مہربانی پروگرم کے بارے میں اپنی رائے اور جاپانی اندازِ بیاں کے بارے میں سوالات بھی روانہ کیجیے۔
    (امید ہے کہ آپ اس بات کو سمجھیں گے کہ شاید تمام تصاویر کو ویب سائٹ پر لگانا ہمارے لیے ممکن نہیں ہو گا۔)

براہِ مہربانی ہمارے ہمسفر بنیے

ریڈیو پروگرام

آئیے جاپانی بولیں کا خصوصی پروگرام ہم انّا کے ساتھ سیکھ رہے ہیں!

پہلا حصہ: 26 دسمبر، 2016

دوسرا حصہ: 27 دسمبر، 2016

تصویر کیسے ارسال کریں

  • براہِ مہربانی ایک تصویر بھیجیے جس سے واضح ہو کہ آپ این ایچ کے ورلڈ ریڈیو جاپان کے پروگرام "آئیے جاپانی بولیں" کو استعمال کرتے ہوئے کیسے جاپانی زبان سیکھ رہے ہیں۔
  • اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تصویر میں آپ اکیلے پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں یا اپنے دوستوں کے ہمراہ۔ آپ کی تصویر ویب سائٹ پر لگائی جا سکتی ہے۔ لہذا ہمیں اپنی تصویر بھیجنے سے پہلے براہِ مہربانی لازماً تصویر میں موجود تمام افراد سے اُسے ویب سائٹ پر لگانے کی اجازت لے لیجیے۔
  • تصویر کو بھیجتے وقت آپ کا شرائط سے متفق ہونا ضروری ہے۔ شرائط پڑھنے کے لیے براہِ مہربانی ذیل میں، "اپنی تصویر بھیجیے" کے بٹن کو کلک کیجیے۔
اپنی تصویر بھیجیے

اگر آپ "آئیے جاپانی بولیں" کو استعمال کرتے ہوئے پڑھنا چاہتے ہیں تو براہِ مہربانی درج ذیل صفحات کا جائزہ لیجیے۔

اور یہ ہے جاپانی سیکھنے کا طریقہ

اپنی تصویر بھیجیے

pagetop