NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 47

سبق 47

جاپانی زبان کی استاد بننا میرا خواب ہے۔

جاپان میں انّا کی ایک سالہ تعلیم مکمل ہونے والی ہے۔ آج یونیورسٹی میں ان کی آخری کلاس ہے۔

سبق 47 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

NIHONGO-KYÔSHI NI NARU NO GA YUME DESU

متن

先生 最後に、みなさんの夢を教えてください。 آخر میں سب لوگ اپنا اپنا خواب بتائیے۔
استاد SAIGO NI, MINASAN NO YUME O OSHIETE KUDASAI.
آخر میں سب لوگ اپنا اپنا خواب بتائیے۔
ロドリゴ 僕は日本を1周したいです。 میں پورے جاپان کا چکر لگانا چاہتا ہوں۔
رودریگو BOKU WA NIHON O ISSHÛ SHITAI DESU.
میں پورے جاپان کا چکر لگانا چاہتا ہوں۔
アンナ 私は…日本語教師になるのが夢です。 میرا خواب۔ ۔ ۔ ۔ ۔جاپانی زبان کی استاد بننا میرا خواب ہے۔
انّا WATASHI WA... NIHONGO-KYÔSHI NI NARU NO GA YUME DESU.
میرا خواب۔ ۔ ۔ ۔ ۔جاپانی زبان کی استاد بننا میرا خواب ہے۔

گرامر کے نکات

NI NARIMASU  

۔۔۔۔۔۔ ہونا / ۔۔۔۔۔۔۔ بننا

NI تبدیلی کو ظاہر کرنے والا حرف ہے. مثال کے طور پر:  NIHONGO KYÔSHI NI NARIMASU (میں جاپانی زبان کی / کا استاد بنوں گی / گا۔)

گُر کی باتیں

فعل کو اسم میں تبدیل کیسے کریں
فعل کو اسم میں تبدیل کرنے کے لیے فعل کی سادہ شکل جیسا کہ لغوی یا TA شکل کے بعد NO یا پھر KOTO لگایا جاتا ہے۔

صوتی الفاظ

ہموار، روانی
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

میں ہر روز جاپانی مانگا یعنی کارٹون کتابیں پڑھتی آئی ہوں۔ اب میں یہ کتابیں لغت کی مدد کے بغیر SURA SURA پڑھ سکتی ہوں۔ میرا یہ ایک سال بہت کارآمد تھا۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے