NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 4

سبق 4

میں گھر لوٹ آیا ہوں یا لوٹ آئی ہوں۔

انّا ساکورا کو اپنے ساتھ لیے اپنے گھر یعنی ہوسٹل کے کمرے میں آئی ہیں۔ ہوسٹل کی انچارج اُنہیں خوش آمدید کہنے کے لیے باہر آتی ہیں۔

سبق 4 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

TADAIMA

متن

アンナ ただいま。 میں گھر لوٹ آئی ہوں۔
انّا TADAIMA.
میں گھر لوٹ آئی ہوں۔
寮母 お帰りなさい。 خوش آمدید۔
ہوسٹل انچارج OKAERINASAI.
خوش آمدید
さくら こんにちは。 آداب عرض۔
ساکورا KONNICHIWA.
آداب عرض۔
寮母 あなたも留学生ですか。 کیا آپ بھی بین الاقوامی طالبہ ہیں؟
ہوسٹل انچارج ANATA MO RYÛGAKUSEI DESU KA.
کیا آپ بھی بین الاقوامی طالبہ ہیں؟
さくら いいえ、私は留学生ではありません。
日本人の学生です。
نہیں، میں بین الاقوامی طالبہ نہیں ہوں۔
میں جاپانی طالبہ ہوں۔
ساکورا IIE, WATASHI WA RYÛGAKUSEI DEWA ARIMASEN.
NIHON-JIN NO GAKUSEI DESU.
نہیں، میں بین الاقوامی طالبہ نہیں ہوں۔ میں جاپانی طالبہ ہوں۔

گرامر کے نکات

DEWA ARIMASEN  

DESU جملے کے اختتام پر بولا جانے والا شائستہ لفظ ہے۔ مثال کے طور پر HAI, WATASHI WA NIHON-JIN DESU (جی ہاں، میں جاپانی ہوں) ۔

DEWA ARIMASEN ، DESU کی منفی شکل ہے۔ مثلا IIE, WATASHI WA NIHON-JIN DEWA ARIMASEN (نہیں میں جاپانی نہیں ہوں) ۔
مزید جاننے کے لیے پڑھیے ’’گُر کی باتیں‘‘

گُر کی باتیں

منفی جملے کیسے بنائیں
میں اس کی وضاحت ایک جملے یعنی میں ایک جاپانی ہوں سے کرتی ہوں۔

صوتی الفاظ

دروازے
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

جب ساکورا صاحبہ کمرے میں داخل ہوئیں تو انہوں نے اپنے جوتے اتارے اور ان کا رخ بدل کر اچھے طریقے سے رکھ دیا۔
اگلی بار جب میں بھی کسی کے گھر جاؤں گی تو ایسا ہی کروں گی۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے