NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 34

سبق 34

یہ نرم اور مزیدار ہے۔

انّا کینتا کے ساتھ یونیورسٹی کے میلے میں گئی تھیں۔ اب دونوں ایک کنویئر بیلٹ والی سوشی کی دکان میں آئے ہیں۔

سبق 34 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

YAWARAKAKUTE OISHII DESU

متن

健太 あっ、トロが来た。 اوہ، تورو (کی پلیٹ) آ گئی۔
کینتا A', TORO GA KITA.
اوہ، تورو (کی پلیٹ) آ گئی۔
アンナ トロって何ですか。 تورو کیا ہے؟
انّا TORO TTE NAN DESU KA.
تورو کیا ہے؟
健太 マグロのおなかの部分です。どうぞ。 یہ ٹونا کے پیٹ کا حصہ ہوتا ہے۔ لیجیے۔
کینتا MAGURO NO ONAKA NO BUBUN DESU. DÔZO.
یہ ٹونا کے پیٹ کا حصہ ہوتا ہے۔ لیجیے۔
アンナ いただきます。
やわらかくておいしいです。
کھانے کا شکریہ۔
یہ نرم اور مزیدار ہے۔
انّا ITADAKIMASU.
YAWARAKAKUTE OISHII DESU.
کھانے کا شکریہ۔ یہ نرم اور مزیدار ہے۔

گرامر کے نکات

TTE NAN DESU KA  

اگر کسی شے کے بارے میں علم نہ ہو یا  معنی معلوم کرنے ہوں، تو TTE NAN DESU KA کا اضافہ کر کے پوچھا جا سکتا ہے۔
مثال کے طور پر) TORO TTE NAN DESU KA (تورو کیا ہے؟)

TE شکل کے اسم صفت + اسم صفت

اگر آپ دو یا زیادہ اسم صفت کو استعمال کرتے ہوئے کسی شے میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اسم صفت کی TE شکل استعمال ہوتی ہے۔ مزید جاننے کے لیے براہِ مہربانی دیکھیے ’’گُر کی باتیں‘‘

گُر کی باتیں

TE شکل کے اسم صفت کیسے بنائیں
اگر آپ کسی جملے کو دو یا زیادہ اسم صفت استعمال کرتے ہوئے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے آنے والے اسم صفت کو TE شکل میں تبدیل کرتے ہیں۔ اب میں آپ کو بتاتی ہوں کہ اسم صفت کو TE شکل میں کیسے تبدیل کیا جاتا ہے۔

صوتی الفاظ

غذا کے ذائقے
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

ہم کھانا شروع کرنے سے پہلے پکانے والوں کے لیے اظہارِ تشکر کے طور پر ITADAKIMASU کہتے ہیں۔ ہم گوشت، مچھلی اور سبزیوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں اور ساتھ ہی ان لوگوں کا جنہوں نے قدرت کی ان نعمتوں کو پروان چڑھایا اور کاشت کیا۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے