NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 3

سبق 3

ٹوائلٹ کہاں ہے؟

آج ساکورا، انّا کو یونیورسٹی دکھانے کے لیے لے جاتی ہیں۔

سبق 3 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

TOIRE WA DOKO DESU KA

متن

さくら ここは教室です。 یہ کمرۂ جماعت ہے۔
ساکورا KOKO WA KYÔSHITSU DESU.
یہ کمرۂ جماعت ہے۔
アンナ わあ、広い。 ارے واہ، یہ کشادہ ہے۔
انّا WÂ, HIROI.
ارے واہ، یہ کشادہ ہے۔
さくら あそこは図書館。 وہاں پر لائبریری ہے۔
ساکورا ASOKO WA TOSHOKAN.
وہاں پر لائبریری ہے۔
アンナ トイレはどこですか。 ٹوائلٹ کہاں ہے؟
انّا TOIRE WA DOKO DESU KA.
ٹوائلٹ کہاں ہے؟
さくら すぐそこです。 وہاں، بالکل قریب۔
ساکورا SUGU SOKO DESU.
وہاں، بالکل قریب۔

گرامر کے نکات

WA DOKO DESU KA  

(کہاں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟)

DOKO DESU KA ایک محاورہ ہے جو اس وقت بولا جاتا ہے جب آپ کوئی مقام معلوم کرنا چاہتے ہیں۔

گُر کی باتیں

اشارہ کنندہ
اشارہ کنندہ وہ الفاظ ہیں جو ہم اُس وقت استعمال کرتے ہیں جب ہم زیرِ گفتگو اشیاء، اشخاص یا مقامات کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں۔ ہم انہیں اشارہ کنندہ چار گروپوں کے پہلے چار ہجے لیتے ہوئے KO, SO, A,DO الفاظ کہتے ہیں۔

صوتی الفاظ

جانور چلتے ہوئے
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

جب میں نے TOIRE WA DOKO DESU KA یعنی ٹوائلٹ کہاں ہے، پوچھا تو لوگوں نے مجھے بتایا کہ ٹوائلٹ کس طرف ہے۔ میں جاپانی میں سمجھ گئی تھی۔ اب میں کہیں بھی اپنا راستہ تلاش کر سکتی ہوں۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے