NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 25

سبق 25

ڈیسک کے نیچے چلے جائیں۔

جب انّا پروفیسر سوزوکی کی جاپانی زبان کی کلاس میں ہوتی ہیں تو اسکول کی عمارت ہلنا شروع ہو جاتی ہے۔

سبق 25 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

TSUKUE NO SHITA NI HAIRE

متن

先生 地震だ。みんな、落ち着いて。
机の下に入れ。
یہ زلزلہ ہے۔ سب لوگ پُر سکون رہیں۔ ڈیسک کے نیچے چلے جائیں۔
استاد JISHIN DA. MINNA, OCHITSUITE.
TSUKUE NO SHITA NI HAIRE.
یہ زلزلہ ہے۔ سب لوگ پُر سکون رہیں۔ ڈیسک کے نیچے چلے جائیں۔
先生 揺れは収まったようだ。 ایسا لگتا ہے کہ لرزاہٹ اب تھم گئی ہے۔
استاد YURE WA OSAMATTA YÔ DA.
ایسا لگتا ہے کہ لرزاہٹ اب تھم گئی ہے۔
アンナ びっくりした。日本は本当に地震が多いですね。 میں حیران ہو گئی۔ جاپان میں واقعی بہت زلزلے آتے ہیں۔ ایسا ہی ہے نا؟
انّا BIKKURI SHITA. NIHON WA HONTÔ NI JISHIN GA ÔI DESU NE.
میں حیران ہو گئی۔ جاپان میں واقعی بہت زلزلے آتے ہیں۔ ایسا ہی ہے نا؟

گرامر کے نکات

YÔ DA / YÔ DESU

YÔ DA، YÔ DESU کا ایک غیر رسمی انداز ہے، جو نشاندہی کرتا ہے کہ بولنے والے نے صورتِ حال کا جائزہ لیا اور معاملات کے بارے میں  ایک رائے  دے دی۔ آپ  YODA سے پہلے فعل کی MASU  شکل استعمال نہیں کر سکتے۔
مثال کے طور پر: YURE WA OSAMATTA YÔ DA (ایسا لگتا ہے کہ لرزش اب تھم  گئی ہے)
OSAMARIMASU (یعنی تھم جانا) کی TA شکل    =  OSAMATTA   

WA اور GA کے درمیان فرق

WA: کسی مرکزی یا بنیادی موضوع کی نشاندہی کرنے والا لفظ
GA: کسی ذیلی موضوع کی نشاندہی کرنے والا لفظ

مرکزی یا بنیادی موضوع  کا مطلب ہے  کہ  جملے میں کس موضوع پر بات کی گئی ہے۔ اسے WA سے ظاہر کیا گیا ہے۔ ذیلی موضوع ، بنیادی موضوع سے متعلق ہے لہذا اسے GA   سے اور بعض اوقات WA  سے بھی  ظاہر کیا جاتا ہے۔ کسی بھی جملے کے ضمنی حصہ میں، آپ  یہ بتاتے ہیں کہ  ذیلی موضوع کس حوالے سے ہے یا پھر کس قسم کی صورتِ حال میں ہے۔
مثال کے طور پر)  ZÔ WA HANA GA NAGAI  ’’ہاتھیوں کی ناک لمبی ہوتی ہے‘‘۔

گُر کی باتیں

فعل کی حکمیہ شکل / فعل امر
فعل کی MASU شکل سے حکمیہ یا امر شکل کیسے بنائی جا تی ہے؟ اس کے لیے پہلے تو یہ کہ وہ فعل جن میں MASU سے بالکل پہلے E واول آتا ہے، تو آپ MASU کو RO میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر TABEMASU یعنی ’’کھانا‘‘، TABERO یعنی ’’کھاؤ‘‘ بن جاتا ہے۔

صوتی الفاظ

ہلنا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

مجھے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی صورت میں جو پہلا کام ہمیں کرنا ہے وہ ہے ریڈیو یا ٹی وی سے معلومات لینا ۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے