NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 22

سبق 22

مجھے دیر ہو گئی۔

انّا نے کاراؤکے مقام پر اپنے دوستوں کے ساتھ اتنا اچھا وقت گزارا کہ جب وہ واپس آئیں تو ہاسٹل کا گیٹ بند ہونے کے مقررہ وقت سے اوپر وقت ہوچکا تھا۔

سبق 22 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

OSOKU NARIMASHITA

متن

アンナ お母さん、ごめんなさい。遅くなりました。 امی جان، میں شرمندہ ہوں۔ مجھے تاخیر ہو گئی ۔
انّا OKÂSAN, GOMENNASAI. OSOKU NARIMASHITA.
امی جان، میں شرمندہ ہوں۔ مجھے تاخیر ہو گئی ۔
寮母 アンナさん、10分も遅刻です。
約束を破ってはいけません。
انّا، آپ کو دس منٹ تاخیر ہو چکی ہے۔
عہد شکنی نہ کریں۔
ہاسٹل انچارج ANNA-SAN, JIPPUN MO CHIKOKU DESU.
YAKUSOKU O YABUTTE WA IKEMASEN.
انّا، آپ کو دس منٹ تاخیر ہو چکی ہے۔ عہد شکنی نہ کریں۔
アンナ すみません。気をつけます。 میں شرمندہ ہوں۔ آئندہ محتاط رہوں گی۔
انّا SUMIMASEN. KI O TSUKEMASU.
میں شرمندہ ہوں۔ آئندہ محتاط رہوں گی۔

گرامر کے نکات

FUN / PUN منٹ کی گنتی کا انداز

دو منٹ  = NIFUN
دس منٹ   = JIPPUN / JUPPUN

ایک سے دس تک منٹوں کی گنتی سیکھنے کے لیے براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائے۔

TE شکل کے افعال + WA IKEMASEN

اگر آپ TE شکل کا فعل ادا کرنے بعد
WA IKEMASEN
کہتے ہیں تو آپ کا مطلب ہوتا ہے کہ ’’آپ کو یہ کام نہیں کرنا چاہیے‘‘، یا آپ کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مثال کے طور پر)
YAKUSOKU O YABUTTE WA IKEMASEN
(آپ کو وعدہ خلافی نہیں کرنی چاہیے۔)

گُر کی باتیں

اسم صفت کو توصیفی فعل میں کیسے بدلیں
جاپانی اسم صفت تبدیل ہو کر توصیفی فعل بنتے ہیں۔ ہم I پر ختم ہونے والے اسم صفت میں I کو تبدیل کرسکتے ہیں جیسا کہ HAYAI یعنی ’’جلدی‘‘ میں I کو KU کے ساتھ تبدیل کرکے توصیفی فعل بناتے ہیں۔

صوتی الفاظ

غصہ
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

میں نے ہوسٹل کی ماں جی کو کافی پریشان کیا۔ آج میں نے سیکھا کہ ایسا ہونے کا امکان ہو تو مجھے متعلقہ افراد کو پہلے سے بتا دینا چاہیے۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے