NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 14

سبق 14

کیا میں کوڑا یہاں پھینک سکتی ہوں؟

انّا اپنے ہوسٹل میں ہونے والی پارٹی کے بعد چیزوں کو ترتیب سے رکھ رہی ہیں۔

سبق 14 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

KOKO NI GOMI O SUTETE MO IIDESU KA

متن

アンナ お母さん、ここにゴミを捨ててもいいですか。 امی جان، کیا میں کوڑا یہاں پھینک سکتی ہوں؟
انّا OKÂSAN, KOKO NI GOMI O SUTETE MO II DESU KA.
امی جان، کیا میں کوڑا یہاں پھینک سکتی ہوں؟
寮母 そうねえ。缶は別の袋に入れてください。資源ですから。 اچھا۔ مہربانی کر کے کینز کو ایک دوسرے تھیلے میں ڈالیے۔ کیونکہ یہ دوبارہ استعمال ہو سکنے والی چیزیں ہیں۔
ہاسٹل انچارج SÔNÊ. KAN WA BETSU NO FUKURO NI IRETE KUDASAI. SHIGEN DESU KARA.
اچھا۔ مہربانی کر کے کینز کو ایک دوسرے تھیلے میں ڈالیے۔ کیونکہ یہ دوبارہ استعمال ہو سکنے والی چیزیں ہیں۔
アンナ はい、分かりました。 جی اچھا، میں سمجھ گئی۔
انّا HAI, WAKARIMASHITA.
جی اچھا، میں سمجھ گئی۔

گرامر کے نکات

KARA

اس معاملے میں KARA کسی وجہ کو بیان کرتا ہے۔

مثال کے طور پر SHIGEN DESU KARA, BETSU NO FUKURO NI IRETE KUDASAI (براہِ مہربانی انہیں دوسرے تھیلے میں ڈالیے، کیونکہ یہ دوبارہ استعمال ہونے والے وسائل ہیں۔)

گُر کی باتیں

TE شکل کے افعال + MO II DESU KA
اگر فعل کی TE شکل اور MO IIDESU کو اکٹھے کہا جائے تو اس کا مطلب ہے اجازت دے دی گئی ہے۔ یعنی فعل میں ظاہر کیے جانے والے کام کی اجازت ہے۔

صوتی الفاظ

جلنا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

کوڑے کو علیحدہ علیحدہ کرنے کے تفصیلی ضوابط ہیں۔ کین اور پلاسٹک کی بوتلوں کو پھینکنے سے پہلے دھونا ہوتا ہے۔ میں اپنی پوری کوشش کروں گی تاکہ ہوسٹل کی انچارج مجھے سراہیں۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے