NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > این ایچ کے ورلڈ سے سیکھنے کے فوائد

این ایچ کے ورلڈ سے سیکھنے کے فوائد

این ایچ کے ورلڈ سے سیکھنے کے فوائد

این ایچ کے ورلڈ سے جاپانی زبان سیکھئے۔

6 فوائد کے ذریعے موثر تدریس۔

فوراً اور بلا قیمت، آن لائن جاپانی سیکھیں۔

آپ جاپانی زبان سیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن آپ اس کے اسکول نہیں جا سکتے، اور ہر روز مخصوص وقت پر ریڈیو بھی نہیں سن سکتے۔ ایسی صورت میں آپ این ایچ کے ورلڈ کے جاپانی اسباق کے ذریعے آسانی سے جاپانی زبان سیکھ سکتے ہیں۔

این ایچ کے ورلڈ سے آپ کسی بھی وقت، بلا قیمت آن لائن اسباق سن سکتے ہیں۔ آپ جو سبق سیکھنا چاہتے ہیں، صرف ایک بٹن کلک کرکے اسے سن سکتے ہیں۔ آئیے آن لائن بلاقیمت جاپانی سیکھیں۔

بنیاد سے آغاز اور مختلف موضوعات پر اسباق۔ بچوں کے لیے بھی آسان۔

ہمارے اسباق مختلف سطح کے ہیں، چنانچہ اگر آپ نوآموز ہیں تب بھی فکر کی کوئی بات نہیں۔ نوآموز افراد بالکل شروع سے بنیادی اسباق سن کر اپنی پڑھائی کا آغاز کر سکتے ہیں۔ کچھ جاپانی جاننے والے افراد بھی، اپنی بول چال اور سن کر سمجھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے یہ اسباق استعمال کر سکتے ہیں۔ این ایچ کے ورلڈ ایسے والدین کے لیے بھی بہترین ہے، جو اپنے بچوں کو جاپانی سکھانا چاہتے ہیں۔ اسباق مختصر ہونے کے باعث بچوں کے لیے بھی دلچسپ ہیں۔ آپ اپنی پسند کے طریقے کا تعین کیجئے اور جاپانی سیکھئے۔

درست تلفظ کے لیے جاپانی باشندوں کے صوتی نمونے

جاپان سے باہر مقیم افراد کے لیے اہل زبان جاپانی اساتذہ والے اسکول کی تلاش آسان نہیں ہے۔ کوئی نئی زبان سیکھنے کے لیے اہل زبان کا تلفظ سن کر اس کی مشق انتہائی اہم ہے۔ فرض کیجیے آپ چھٹیوں میں جاپان آتے ہیں، اور کسی سے اسٹیشن کا پتہ پوچھتے ہیں۔ آپ کو درست جملہ معلوم ہونے کے باوجود، اگر آپ کا تلفظ اور لہجہ درست نہیں، تو مخاطب آپ کی بات نہں سمجھ سکے گا۔ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے اہل زبان اساتذہ سے درست تلفظ اور لہجہ سیکھنا نہایت اہم ہے۔

سیکھنے کا فوری اور آسان طریقہ۔

روزانہ مقررہ وقت پر ٹی وی نہ دیکھ سکنے والے، اور باقاعدہ کلاس میں نہ جا سکنے والے مصروف افراد کے لئے بھی، این ایچ کے ورلڈ سے جاپانی زبان سیکھنے میں کلاس ضائع ہوجانے کا کوئی خدشہ نہیں۔

تمام اسباق، ٹیکسٹ اور آڈیو کی صورت میں این ایچ کے ورلڈ کی جاپانی زبان سکھانے کی خصوصی ویب سائٹ سے کسی بھی وقت حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ہمارے پروگراموں کے ذریعے آپ اپنی سہولت کے اوقات میں جاپانی سیکھ سکتے ہیں۔ کوئی سبق مشکل محسوس ہو، تو آپ اسے بار بار دہرا کر بھی سن سکتے ہیں۔

اسی طرح جس سبق سے آپ پہلے سے واقف ہوں، اسے سننے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ اپنی مرضی سے اسباق کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔

یہ اسباق ایم پی تھری پلیئر میں بھی ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیںَ

اگر آپ مصروفیات کے باعث کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر اسباق نہیں سن سکتے، تو آپ یہ اسباق ایم پی تھری پلیئر میں ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ آپ اسکول، کالج، یا کام پر جاتے ہوئے یہ اسباق سن سکتے ہیں۔ مصروف گھریلو خواتین گھریلو کام کاج کرتے ہوئے بھی یہ اسباق سن سکتی ہیں۔ گویا جاپانی زبان سیکھنے کے لیے آپ کو اپنے روزمرہ کاموں کے اوقات میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنے وقت کا عمدگی سے استعمال کرتے ہوئے، این ایچ کے ورلڈ سے جاپانی سیکھ سکتے ہیں۔

اسباق کے ٹیکسٹ کو پی ڈی ایف شکل میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کی صورت میں آپ تمام اسباق ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اسے پرنٹ کرکے کتابی شکل بھی دے سکتے ہیں۔ اس طرح ان اسباق کو ہرجگہ اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔

این ایچ کے ورلڈ سے آپ کسی بھی وقت، بلا قیمت آن لائن اسباق سن سکتے ہیں۔

آپ جو سبق سیکھنا چاہتے ہیں، صرف ایک بٹن کلک کرکے اسے سن سکتے ہیں۔

آئیے آن لائن بلاقیمت جاپانی سیکھیں۔

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے