جاپانی حروف

جاپانی زبان میں تین قسم کے حروف ہیں۔ ہیراگانا، کاتاکانا اور کانجی۔
ہیراگانا اور کاتاکانا صوتی حروف ہیں، اور ان کا ہر حرف ایک صوت یا آواز کو ظاہر کرتا ہے۔ جبکہ کانجی، معنوی حروف کی قسم ہے اور ہر کانجی حرف ایک مخصوص معنی رکھتا ہے۔