سائٹ کا طریقہ استعمال

روزمرہ استعمال کی آسان جاپانی زبان سیکھنے کا پروگرام ’’آئیے جاپانی بولیں‘‘ 48 اسباق پر مشتمل ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے اسے سیکھنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔

سبق

سیکھنے کی بنیاد ہر سبق کی آڈیو ہے۔ سب سے پہلے ہر سبق کے صفحے پر سبق نمبر کے ساتھ موجود پلے بٹن 1  کو ٹچ (کلک) کریں اور پورا سبق سنیں۔ 10 منٹ میں آپ مکالمے کے معنی سے لے کر گرامر کے نکات تک سیکھ سکتے ہیں۔ کلیدی جملے کی وضاحت بہت اہم ہے، اس لیے سمجھ میں آنے تک بار بار سنیں۔

کارٹون کے ساتھ موجود ’’مکالمہ‘‘ بٹن 2  کو ٹچ (کلک) کرکے مکالمے کا منظر دیکھتے ہوئے بار بار سنیں۔ سب ٹائٹل 3 کے لیے اردو، جاپانی اور سب ٹاٗٹل کے بغیر میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔

مکالمے والے حصے میں جملوں کے ساتھ دیے گئے اسپیکر آئیکون 4  کو ٹچ (کلک) کر کے ایک ایک جملہ سنا جا سکتا ہے۔ ہر کردار کے جملوں کی نقل کرتے ہوئے دہرانے کی مشق کریں۔ ’’ کلیدی جملہ‘‘ اور ’’اضافی معلومات‘‘ دہرانے سے آغاز کریں۔

نیچے دیے گئے طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے آپ زیادہ تفصیل سے سمجھ سکتے ہیں۔


مکالمہ

یہ سبق کے مکالمے کا مکمل متن اور اس کا ترجمہ ہے۔ ہر جملے کی آڈیو 5  کئی بار سن کر یاد کریں۔ یہ حصہ الفاظ کے تلفظ اور ان کے معنی سمجھنے کے لیے بھی اہم ہے۔

تلفظ رومن حروف میں دیا گیا ہے۔ 6

تلفظ میں لمبی آوازوں کو واول یعنی حرف علت دو بار لکھ کر بیان کیا گیا ہے ( مثلاً tokee یعنی گھڑی)۔ شد کے لیے حرف صوت کو دہرایا گیا ہے (مثلاً zasshi یعنی رسالہ)۔


ذخیرہ الفاظ

اس حصے میں مکالموں میں آنے والے الفاظ اور جملے متعارف کروائے گئے ہیں۔ جن الفاظ یا جملوں کو یاد کرنا چاہیں، انہیں ’’میری نوٹ بک میں اضافہ‘‘ 7 بٹن کے ذریعے اپنی نوٹ بک میں محفوظ کر لیں۔

الفاظ اور جملوں کی تلاش 8  کی سہولت بھی موجود ہے۔


کلیدی جملہ

سبق کا ہدف (Can-do) 9

کلیدی جملے کی گرامر اور استعمال، جو Can-do کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے۔ 10

جن کلیدی جملوں کو یاد کرنا ہو، انہیں ’’میری نوٹ بک میں اضافہ‘‘ 11 بٹن کے ذریعے اپنی نوٹ بک میں محفوظ کر لیں۔


استعمال کی مشق

کلیدی جملہ استعمال کرتے ہوئے حقیقی گفتگو کی مشق۔ آڈیو سنیں 12 اور دہراتے ہوئے مشق کریں۔


کوشش کریں

مشقیں۔ دیے گئے الفاظ سے جملے بنائیں۔


اضافی معلومات

مکالموں سے جوں کا توں استعمال کیے جا سکنے والے جملوں کا تعارف۔ آپ انہیں ’’میری نوٹ بک میں اضافہ‘‘ 13 بٹن کے ذریعے اپنی نوٹ میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

یہ جملہ عام زندگی میں کس طرح استعمال کیا جاتا ہے، آڈیو 14 سن کر جانیں۔


متعلقہ الفاظ

سلام دعا، گنتی، ہفتے کے دن اور مزید مفید جملے سیکھیں۔


کانجی

جاپانی زبان کے معنوی حروف ’’ کانجی‘‘  کا تعارف۔


ثقافت

سیاحت، ثقافت، کھانوں، معاشرتی آداب اور سبق سے متعلق دیگر دلچسپ معلومات۔


مائی ہارُوسان

یہ آپ کا اپنا صفحہ ہے۔

آپ ’’میرا پچھلا ریکارڈ‘‘ 15 میں اپنی پڑھائی کا ریکارڈ رکھ سکتے ہیں۔

ہر بار ’’سبق‘‘ یا ’’استعمال کی مشق‘‘ کے صفحے پر جا کر ہارُو سان کی خوبصورت ہیئر پن کی اسٹیمپ 16 حاصل کی جا سکتی ہے۔

’’ کوشش کریں‘‘ کے سوال کا درست جواب دینے پر〇 اسٹیمپ 17 حاصل ہو گی۔

’’ کلیدی جملے‘‘، ’’اضافی معلومات‘‘ اور ’’ذخیرہ الفاظ‘‘ سے یاد کرنے والے الفاظ و جملے، ’’میری نوٹ بک‘‘ 18 میں محفوظ کریں۔

ذخیرہ الفاظ کی اپنی نوٹ بک بنائیں۔


ڈاؤن لوڈ (آڈیو/ ٹیکسٹ)

MP3 آڈیو فائل اورPDF ٹیکسٹ فائل، مفت ڈاؤن لوڈ کریں۔

ڈاؤن لوڈ کی سہولت صرف ذاتی استعمال کے لیے ہے۔


جاپانی حروف

ہیراگانا، کاتاکانا اور کانجی حروف کا تعارف۔ ہیراگانا اور کاتاکانا حروف کے جدول ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔