NHK WORLD

جمعرات، 26 مارچ، 2020

تے باکو (بناؤ سنگھار کا ڈبہ) ماکی اے لیکر اور صدف کے ٹکڑوں کی پچی کاری سے بہتے پانی میں ڈوبے پہیوں کا ڈیزائن
(Katawaguruma Maki-e Raden Tebako)

گزشتہ اقساط

تعارف

چاہے یہ کوئی ڈرائنگ ہے، مجسمہ ہے یا کوئی فن پارہ، ہر ایک شاہکار کے پس منظر میں ایک کہانی ضرور چھُپی ہے جو لوگوں کو مسحور کر دیتی ہے۔ کسی بھی فن پارے کی سحر انگیزی ، جو اس کے ناظرین پر مرتّب ہوتی ہے، کو سمجھنا ہو تو اس کے لئے پہلا قدم اِس کہانی کو جاننا ہے ۔ اس پروگرام میں، ہم ٹوکیو کے قومی عجائب گھر میں رکھے گئے شہ پاروں کے پسِ پردہ پوشیدہ رازوں کو گہرائی سے جاننے کے لئے ان پر مبنی مختلف پروگرام پیش کر تے ہیں۔

ٹوکیو نیشنل میوزیم

ٹوکیو نیشنل میوزیم

1872میں تعمیر ہونے والا ٹوکیو کا قومی عجائب گھر جاپان کا قدیم ترین عجائب گھر ہے۔ جاپان نے اُس وقت کہ جب یہاں خاصی کسمپرسی تھی، اپنی زیادہ تر توانائیاں جدّت پر مبنی اپنی کوششوں کے ایک اہم جزو کی حیثیت سےاس میوزیم کوتعمیر کرنے کےلئے وقف کئے رکھّیں۔ 140 سال سے زائد عرصے میں، جاپان کے اس عجائب گھر میں جمع کئے گئے مصوری کے شاہکار اور تاریخی دستاویزات اور مختلف مشرقی اقوام خاص طور پر جاپان کے آثارِ قدیمہ اور مختلف ثقافتیں نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔ اس میوزیم میں رکھے گئے نوادرات کے مطالعے اور ان پر تحقیق کا بھی اہتمام ہے۔ یہاں ان کی ضروری مرمت کی جاتی ہے اورانہیں محفوظ کیا جاتا ہے۔ عجائب گھر میں مختلف تعلیمی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس وقت میوزیم میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد نوادرات موجود ہیں۔